ساہیوال، تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، جہازگراؤنڈ ‌کا لڑکا جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے لنک نہر میں جاگری۔کار کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ کا جواں سال لڑکا سجاول اپنے عزیز کے ساتھ جی ٹی روڈ پر جا رہا تھا کہ لنک پل کے قریب اس کی گاڑی کا ٹائر بلاسٹ ہو گیا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری اور سجاول موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر لڑکے کی لاش نکالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں