ساہیوال، کچہری سے ہیڈ کانسٹیبل کی کار چوری

ساہیوال(ایس این این ) ضلع کچہری کے گیٹ سے تھانہ ڈیرہ رحیم کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان ساقی کی کار چوری ہو گئی۔مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کا پیر وی آفیسر محمد عثمان ساقی مختلف عدالتوں میں مقدمات کی فائلیں لیکر اپنی کار نمبر6004۔ایم۔ایل۔سی میں ساہیوال آیا اور ضلع کچہری گیٹ سے تھوڑا فاصلہ پر کار کھڑی کر کے مختلف عدالتوں میں سر کاری امور نمٹا نے جب واپس جانے لگا تو نا معلوم چور اسکی کار مالیت چھ لاکھ روپے اُڑا لیا گیا۔ پولیس سول لائن نے ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان کی مد عیت میں مقدمہ .اے 381 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک چور کا سراغ نہیں چل سکا.

اپنا تبصرہ بھیجیں