ساہیوال، رواں سال میں 73 افراد قتل، اغوا کی وارداتوں میں اضافہ

ساہیوال(ایس این این ) ضلع ساہیوال میں رواں سال کے دوران قتل کی62وارداتوں میں73۔افراد ہلاک اور ٹریفک حادثات میں 52۔افراد جاں بحق ہو ئے ۔ ڈکیتی کی تین وارداتوں کے دوران بھی تین افراد کو قتل کر کے لوٹ لیا گیا ۔کار ڈکیتی کی 10،موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں 98موٹر سائیکل چھین لئے گئے ۔ سر کاری اعداد و شمار کے مطابق سنگین ڈکیتی کی 259،عام ڈکیتی کی دیگر57وارداتیں بھی ہوئی۔کار چو ری کی31وارداتیں ،موٹر سائیکل چوری کی175اور دیگر بڑی گاڑیوں کی چوری کی دس وارداتیں ہوئیں۔نقب زنی کی115،گھروں میں اہل خانہ کو بند کر کے 15ڈکیتی کی بھی وارداتیں ہوئی ۔ 9۔پولیس مقابلوں میں 12ڈاکو مارے گئے ۔خواتین کے اغوا کی 200وارداتیں ،بچوں سے بد فعلی کی30،خواتین کی آبرو ریزی کی 54وارداتیں ہوئیں ۔بچوں کے اغوا کی59وارداتیں ہوئیں جن میں پچھلے سال کے مقابلہ میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ۔
پولیس نے اب تک 7ہزار5سو82مقدمات درج کئے ہیں ۔ پولیس نے منشیات کے 999مقدمات ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے 700مقدمات اور اسلحہ کی نمائش کر نے پر 313مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا اور دفعہ144کی خلاف ورزی پر 733 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر138علماء کرام و دیگر افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ۔پولیس نی1721اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سنگین نو عیت کے خطر ناک303اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں۔پولیس نے 97عدالتی مفرور بھی گرفتار کر لئے جن میں سنگین مقدمات کے 17عدالتی مفرور بھی شامل ہیں۔اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی26گروہوں کا بھی صفایا کر دیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں