شمالی کوریا کا نیا جوہری تجربہ، جاپان نے تصدیق کر دی

جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے آج اتوار کے روز ایک نیا جوہری تجربہ کیا۔ اس سے قبل چینی ارضیاتی نیٹ ورک اور امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کی جوہری تجربات کی جگہ کے قریب چھ اعشاریہ تین کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ادھر پیونگ یانگ میں کمیونسٹ کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عالمی وقت کے مطابق کل پیر کی صبح ایک اہم اعلان کرے گی۔ یہ رپورٹیں بھی ملی ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ہائیڈروجن بم کی تیاری کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔ پیونگ یانگ کا دعویٰ ہے کہ بین البراعظمی میزائل پر لادنے کے لیے ایک نیا جوہری ہتھیار تیار کر لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا بین البراعظمی میزائلوں کے تجربات بھی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں