ساہیوال(ایس این این )ساہیوال کے نواحی گاؤں5۔اے۔جی۔ڈی میں ایک گونگی بہری اور فائر العقل 24سالہ سالڑ کی سے ایک زمیندار کے بیٹے ابو بکر کی جبرا آبرو ریزی ۔مقدمہ درج ۔ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش محمد علی کی گونگی بہری اور فائر العقل بیٹی مقدس کو اہل خانہ گھر میں تالہ بندی کر کے چھوڑ کر محنت مزدوری کیلئے چلے گئے تو ابو بکر گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں دا خل ہوگیا اور مقدس کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اس دوران لڑ کی کے ورثاء آگئے اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم پسٹل تان کردھمکی دے کردیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نور شاہ نے محمد علی کی مد عیت میں مقدمہ376ت پ درج کر کے ملزم ابو بکر کو گرفتار کر لیا
