ساہیوال(ایس این این) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور خان نے انتظامی بنیادوں پر ذیل تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دیے۔انسپکٹر اللہ دتہ ایس ایچ او نورشاہ سے ایس ایچ او یوسف والا جبکہ سابقہ ایس ایچ او یوسف والا انسپکٹر اختر خان بصورت تبادلہ ضلع اوکاڑہ جا چکے ہیں۔
انسپکٹر آصف علی پولیس لائن ساہیوال سے ایس ایچ او تھانہ نورشاہ تعینات کیے گئے ہیں.سب انسپکٹر مدثر غفار انچارج چوکی بائی پاس سے ایس ایچ او سٹی ساہیوال تعینات جبکہ سابقہ ایس ایچ او سٹی ساہیوال سب انسپکٹر عرفان رسول بصورت تبادلہ ضلع اوکاڑہ جا چکے ہیں. سب انسپکٹر احمد ممتاز کو انچارج چوکی بائی پاس تعینات کر دیا گیا۔
