ساہیوال، میونسپل کارپوریشن میں گھپلے، آڈٹ کا حکم جاری

ساہیوال(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا سپیشل آڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل آڈٹ کا حکم دیا تھا۔حکم پر رانا مان اللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انسپکشن لوکل گورنمنٹ لاہور،و سیم مبارک ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ لاہور،مسعود نبی نور افیشنٹنگ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ،مختار احمد آڈٹ آفیسر کو میونسپل کارپوریشن ساہیوال کا سال 2018,2019,2020کرکے فوری رپورٹ کر نے کا حکم دیا تھا۔آڈٹ افسران میں مسعود نبی نور پہلے ہی میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں بطور آڈٹ آفیسر کے کام کر چکے ہیں اور انہی کے دور میں کروڑوں روپے کی کر پشن ہوئی۔اس کے با وجود کر پشن میں ملوث افسر کو ہی دوبارہ آڈٹ ٹیم کا ممبر بنا دیا گیا تا کہ کر پشن بے نقاب نہ ہو سکے۔اسی طرح میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر فر مائش علی چو ہدری کے دو ست رانا امان اللہ،وسیم مبارک کو بھی آڈٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔با خبر زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ ٹیم کے چاروں افسران کو تقریبا 25لاکھ روپے رشوت دی گئی ہے تا کہ وہ بنائے گئے آڈٹ پیروں کو بے نقاب کر نے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ساہیوال کی عوامی،سماجی،حلقوں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں کی گئی کر پشن کا کسی ایماندار افسر سے دوبارہ آڈٹ کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں