چیچہ وطنی، مخالف گروہوں میں فائرنگ، 5 افراد قتل

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی نواحی گاؤں 108 بارہ ایل میں معمولی تلخ کلامی پر پیدا ہونیوالا جھگڑا، 5 نوجوان فائرنگ سے جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 108بارہ ایل میں گذشتہ روز معمولی بات پر ہونے والا جھگرا پانچ افراد کی جان لے گیا۔پانچ افراد نے ماسٹر محمد اقبال مرحوم کے گھر میں گھس کر ثاقب نامی نوجوان کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔جوابی فائرنگ سے 4 افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو کر فرار ہو گیا ۔ جبکہ حملہ آواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےنوجوان ثاقب جٹ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مخالف پارٹی نے پہنچ کر اسے قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اصغر ، محمد حسن ، بنٹو، محمد ظہیر اور ثاقب جٹ شامل ہیں ۔ دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ حملہ آوروں کا تعلق 110 بارہ ایل سے بتایا جا رہا ہے ۔چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں