چراغ تلے اندھیرا، ساہیوال میں نجی کلینکس پرایس او پیز کی خلاف ورزی

ساہیوال(ایس این این) چراغ تلے اندھیرا، ساہیوال میں معروف ڈاکٹرز کے کلینکس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عروج پر۔ ماسک اور سماجی فاصلے کی ہدایات خود ڈاکٹرز اور ان کے عملے نے ہوا میں اڑانا شروع کر دیں۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال میں ہر جگہ پر کورونا ایس او پیز کا واویلہ کرنے والے ڈاکٹرز نے اپنے نجی کلینکس پر حکومتی حفاظتی تدابیر یکس نظر انداز کر رکھی ہیں۔ انتظار گاہیں مریضوں سے بھری ہوئی ہیں جن میں سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ۔

سکولز اور کالجز کی طرح یہاں مریضوں کی کوئی مخصوص تعداد مقرر نہیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے نہ تو کوئی ماسک پہنا ہے اور نہ ہی دیگر حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ کئی کلینکس پر ٹوکن دینے والا عملہ بھی ان اقدامات سے بے نیاز نظر آتا ہے۔ ساہیوال کے معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفےٰ کے کلینک میں یہ مناظر عام ہیں۔ صبح سے شام تک بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ساجد مصطفے عام طور پر سرکاری ہسپتال کے ٹائم کے دوران بھی اپنے کلینک پر پائے جاتے ہیں۔ کلینک کے استقبالیہ پر انھوں نے کورونا ایس او پیز کا بورڈ لگا رکھا ہے تاہم کلینک کے اندر ماحول اس کے برعکس نظر آتا ہے۔ ساہیوال کے سماجی حلقوں نے ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں