ساہیوال، اساتذہ تنظیموں کا ملازمین کوسروس پروٹیکشن دینے کا مطالبہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)پے اینڈ سروس پروٹیکشن سرکاری ملازمین کا بنیادی اور آئینی حق ہے اس حق سے کالج اور سکول اساتذہ کو محروم کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہی گی۔اس بات کا اظہار اتحاد اساتذہ کے ساہیوال ڈویژن کیلئے نامزد امیدوار برائے صدر پروفیسر راؤ اعجاز نے آج لاہور احتجاج کے لیے روانگی سے قبل کیا۔اس موقع پر پروفیسر شیخ عابد رضا کا کہنا تھا کہ 2005،2002، 2009،2012 کے لیکچرارز کو اس بنیادی حق سے محروم رکھ کر حکومت نہ صرف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلکہ ان معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کر رہی جو تحریری طور پر موجودہ صوبائی وزیر تعلیم نے کیا۔تحریک کے راہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ اساتذہ کو اس بے یقینی سے نکلے بغیر تعلیمی عمل کے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنا ناممکن ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہ سکول اور کالج اساتذہ کو فوری طور پر تنخواہ اور سروس پروٹیکشن کا آئینی اور بنیادی حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں