ساہیوال،ڈا کٹرز نے پیچیدہ آپریشن کے بعد آنکھ سے کینسر نکال دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں پہلی بار آنکھ کی انتہائی پیچیدہ سرجری، 4 گھنٹے کے آپریشن کی بعد مریض کی آنکھ میں پھیلا کینسر نکال دیا گیا۔ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی مرتبہ 52 سالہ مریض کی آنکھ میں پھیلے خطرناک کینسر کو سرجری کرکے نکال دیا گیا،آنکھ کی خطرناک اور پیچیدہ سرجری میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی قیادت میں اسسٹنٹ پروفیسر رضوان، ڈاکٹر احمد ذیشان اور آرتھو وارڈ کیڈاکٹر ماجد رشید اور ڈاکٹر غلام مرتضی اور انستھیزیا کے ڈاکٹر عمر اجمل نے بھی حصہ لیا،ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا کہ اس سے پہلے ساہیوال میں آنکھ کی ایسی سرجری کبھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کا رہائشی 52 سالہ مریض ڈاکٹر محمد آصف صرف آنکھ کے آپریشن کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال آئے تھے جس کی آنکھ میں پھیلا کینسر انتہائی پیچیدہ آپریشن کے بعد نکال دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں