بوریوالہ، ایس او پیز کے تحت ٹمپریچر چیک کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر آپے سے باہر

بوریوالہ(ایس این این)بوریوالہ میں نجی سکول کا گارڈ افسر شاہی کا شکار،گارڈ کو سکول چیکنگ کےلئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کا ٹمپریچر چیک کرنا اور تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے اپنے سامنے اپنے عملے سے سکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا،اور جب غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو
اسسٹنٹ کمشنر نے گارڈ کیخلاف بدتمیزی کرنے کا کہہ کر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی اور گھسیٹتے ہوے لے گے اوراس غریب ملاذم کو تھانہ میں بند کروادیا.جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکول گارڈ نے چیکنگ کیلئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو صرف تعارف پوچھا اور ٹمپریچر چیک کرنا چاہا،جس کا آفسر شاہی اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب کو شدید ناگوار گزرا اور گارڈ کوانتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایف آئی آر بھی درج کروا دی اور حوالات میں بند کروا دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں