ساہیوال، بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ساہیوال (ایس این این) 37سالہ خاتون نے طلاق لیکر دوسری شادی کرلی‘ بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 103/9-L میں37سالہ خاتون سکینہ بی بی نے اپنے خاوند ریاض سے گھریلو جھگڑے کے بعد طلاق لیکر نصیر نامی شخص سے دوسری شادی کرلی تھی جس کا سکینہ بی بی کے بیٹے عامرکو سخت رنج تھا۔ اسی رنجش پر سکینہ بی بی کے بیٹے عامر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے اپنی ماں کوقتل کردیا اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں