چیچہ وطنی، حاضر سروس سول جج گھر میں مردہ پائے گئے

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں تعینات سول جج درجہ اول بدیع الزمان گھر کے اندر مردہ پائے گئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق جب ریسکیو ٹیم ایمرجنسی ہیلپ کال پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکے تھے. ان کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کردیا گیا ہے.
پولیس کے مطابق بلڈپریشر تیز ہونے کی وجہ سے ان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے سول جج بدیع الزماں کی موت ہوئی۔ جبکہ اطلاع ملنے پر سینئرز جج حضرات, ڈی پی او ساہیوال سردار امیر تیموربزدار،ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین، ڈی ایس پی۔ سی ائی اے سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں