عمران خان کے دونوں بیٹے عید منانے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ عید الاضحی کی خوشیاں منانے کے لیے جمائما خان نے اپنے دونوں بیٹو ں سلمان خان اور قاسم خان کو پاکستان بھیج دیاجو لندن سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اپنے بچوں کو لینے عمران خان خود ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے عیدکے دونوں میں سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں اور وہ عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ وقت صرف بچوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور عید کے باقی دو دن بھی انہی کے ساتھ منائیں گے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ عید کے بعد ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بچوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کا دورہ متوقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں