چیچہ وطنی، راوی پل کے قریب حادثہ، ایک ہی گھر کے چھے افراد جاں بحق

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر راوی پل کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ بدقسمت خاندان کی گاڑی 66 ای بی عارف والا سے ماموں کانجن فوتگی پر جا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ چیچہ وطنی سے کمالیہ جانے والی سڑک کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ عرصہ دس سال سے کھٹائی میں پڑا ہے اور حادثات روز کا معمول ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا ایم این اے رائے مرتضی اقبال سے پرزور مطالبہ ہے کہ چیچہ وطنی سے کمالیہ جانے والی سڑک کو دو رویہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں