ساہیوال، لیڈی ڈاکٹر سمیت 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال میں لیڈی ڈاکٹرزسمیت 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے گائنی وارڈ کی5 لیڈی ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گائنی وارڈ کی لیڈی ڈاکٹرز نوشین،حرا،کنول،مریم اور ریحانہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔سیکنڈری سکول کمیر کے دسویں کلاس کے طالبعلم زمان میں بھی کورونا وائرس پایا گیا تھا۔سی ای او ہیلتھ کے مطابق مختلف سکولوں سے 13 سو زائد مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل بھیجے گئے ہیں۔ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرز سمیت31 افراد کے کورونا کیلئے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں۔کورونا کے مریضوں کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں