کل صوبے بھر کے اساتذہ کالی پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دیں گے

ساہیوال (ایس این این )میاں والی میں بچے کو سکول لانے پر خاتون ٹیچر کی معطلی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے کل پنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دیں گے. اساتذہ تنظیموں کے مطابق میانوالی کی ٹیچر کی معطلی کا فیصلہ ایک نہیں دو پاکستان کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے. گزشتہ برس پشاور کی اسسٹنٹ کمشنر کو بچے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے پر میڈیا نے خراج تحسین پیش کیا جب کہ دیگر اداروں کی خواتین بھی اپنے بچوں کے ساتھ دفاتر میں آتی ہیں جب کہ اعلیٰ افسران کو گھروں میں سرکاری آیا فراہم کی جاتی ہے. ایک خاتون استاد کے ساتھ ڈی ای او میاں والی کا متعصب رویہ قابل مذمت ہے. اس کے خلاف احتجاج کے لیے صوبے بھر کے اساتذہ کل اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض انجام دیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں