ساہیوال، آئل ٹینکر اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) آئل ٹینکر اوررکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ‘رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بیرون بس سٹینڈ عارفوالا چوک میں تیز رفتار آئل ٹینکر اور رکشہ کے تصادم میں 66/GD کا رہائشی اسحاق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہو ا ہے جسے ریسکیو 1122نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں