اوکاڑہ(ایس این این) پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی 2021 کا پہلا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، پاکستان آرمی اوکاڑہ کینٹ آفس میںبھرتی یکم اکتوبرتا 30 اکتوبر تک ہوگی ، سپاہی کی بھرتی کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس یا اس سے زیادہ ( میٹرک میں کم از کم E گریڈ ) سپاہی کلرک انٹر میڈیٹ ( کم از کم C گریڈ ) یا اس سے زیادہ ، کمپیوٹر ڈپلومہ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ، ، کم ازکم ڈپلومہ ایک سال کا ہو ، کک مڈل پاس ، خاکروب ( سینٹری ورکر کیلئے تعلیم کی ضرورت نہیں ) عمریکم اکتوبر2020 کو 17 سال 6 ماہ سے کم اور23 سال سے زیادہ نہ ہو ۔
گریجویٹ یا اس سے زایدہ تعلیم یافتہ امید واروں کیلئے عمر کی بالائی حد24 سال ہے اور اس کے علاوہ کمپیوٹرئزڈ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کیلئے عمر کی حد25 سال ہے ، عمر اور قد کی شرائط درج زیل ہیں سپاہی قد5 فٹ 6 انچ (167.5)سینٹی میٹر ، کلرک اوورکک قد5 فٹ 3 انچ ( 160 سینٹی میٹر)خاکروب ( سینٹری ورکر ) قد 5 فٹ 3 انچ (160 سینٹی میٹر ) ہے ، یہ بات میجر اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفسیر عمر مسعود جدون نے مراسلہ میں بتائی ۔
