کورونا کے خلاف‌فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو کمشنر ساہیوال کا خراج تحسین

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میڈیکل کالج میں کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ساہیوال احسن وحید نے کورونا کے خلاف طبی محاذ پر اپنی جان خطرے میں ڈال کر اہم کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا. ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل اور کمشنر نے ڈاکٹرز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں.کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے عوام کو خبردار کیاکہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا اور روزانہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اس لئے ماسک کا استعمال جاری رکھا جائے اور سماجی فاصلے پر مکمل عملدر آمد یقینی بنایا جائے تا کہ اس جان لیوا وائرس سے بچا جا سکے -تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر صادق سلیم،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالوحید،پلما نالوجی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر محمد وسیم، ڈاکٹر عمر اجمل، ڈاکٹر زاہد ستار،ڈاکٹر ریئس عباس لیل،ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر محمد زبیر کے علاوہ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی شرکت کی -تقریب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر غلام مصطفی کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے -ان کی صاحبزادی ڈاکٹر سندس مصطفی نے والد کی خصوصی شیلڈ بھی حاصل کی – کمشنر محمد احسن وحید نے پچھلے 6ماہ میں شب وروز بے لوث خدمات سر انجام دینے پر عوام کی طرف سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں