ساہیوال، علامہ اقبال یونیورسٹی کیمپس کو زمین الاٹ کر دی گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کے لئے 2ایکٹر زمین الاٹ کر دی،یونیورسٹی جدید کیمپس تعمیر کر کے فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائے گی،ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس کی پریس ریلیز – تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم کی ذاتی دلچسپی سے صوبائی حکومت نے اوپن یونیورسٹی کے جدید ریجنل آفس کے قیام کے لئے کامسیٹ ساہیوال سے متصل 3 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی2ایکٹر زمین الاٹ کر دی ہے جس کا ضلعی انتظامیہ نے انتقال بھی کر دیا ہے- ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس کے مطابق کیمپس کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی جس میں کلاس رومز،کانفرنس رومز،لیکچر ہال،آڈیٹوریم اور آن لائن کلاسز کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی – انہو ں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریجنل سروسز پروفیسر انعام اللہ شیخ منصوبے کے جلد تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور توقع ھے کہ یونیورسٹی اسی مالی سال ضروری فنڈز الاٹ کر دے گی جس سے تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں