ساہیوال، میاں فاروق کے برادرنسبتی چوہدری صفدر انتقال کر گئے

ساہیوال(ایس این این) جہاز گراؤنڈ کے سیاسی کارکن چوہدری صفدر مختصر علالت کے بعد آج فیصل آباد میں انتقال کر گئے.چوہدری صفدر فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں فاروق کے برادر نسبتی تھے. انھوں نے جہاز گراؤنڈ سے کونسلر کے الیکشن میں بھی حصہ لیا تاہم آج کل سیاست سے کنارہ کش ہو کر کاروبار پر توجہ دے رہے تھے. چوہدری صفدر کی وفات پر سیاسی و سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے. ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں