ساہیوال، حکومتی پارٹی کے عہدے دار کا خاتون پوسٹ ماسٹر پر مبینہ تشدد

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں خاتون پوسٹ ماسٹر پر حکومتی پارٹی کے عہدے دار کا دفتر میں گھس کر مبینہ تشدد، دفتر میں گھس کر خاتون پر تھپڑوں کی بارش، ڈاک خانے کے عملے نے خاتون کو پی ٹی آئی کے عہدے دار نوید اسلم سے بچایا. نوید اسلم میرے دفتر میں گھس آیا اور مجھے تھپڑ مارے، گھسیٹا اور گالیاں دیں. خاتون پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم کا بیان. ذرائع کے مطابق آج جنرل پوسٹ آفس میں اس وقت نا خوشگوار واقعہپیش آیا جب مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا نوید نامی کارکن اپنی گاڑی پر پوسٹ آفس پہنچا اور خاتون کے دفتر میں زبردستی داخل ہو کو اسے مبینہ طور پر تھپڑ مارے اور گالیاں دیں. خاتون کے شور پر ڈاک خانے کا عملہ دفتر میں پہنچا اور خاتون کو تشدد کرنے والے شخص سے چھڑوایا. پولیس نے خاتون پوسٹ ماسٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں