چیچہ وطنی، میٹرک میں فیل ہونے پر طالب علم کی خود کشی

چیچہ وطنی(ایس این این) میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر طالب علم نے زیریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گائوں110 سیون آر میں گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد جمیل کے اکلوتے بیٹے اسد جمیل نے میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا.متوفی اسی گائوں کے نجی سکول اقرا پبلک سکول میں زیر تعلیم تھا. والدین کے مطابق بچے کو ناکامی پر ڈانٹ ڈپٹ بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی کسی بات سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ انتہائی قدم اٹھائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں