ساہیوال، گھر آنے سے منع کرنے پر عورت قتل، بیٹا زخمی

ساہیوال(ایس این این ) نواحی چک76۔فائیو۔آر میں گھر آنے سے منع کر نے پر بیوپاری کی بیوی صائمہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل اور مزاحمت پر بیٹے کاشف منہاس کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے مویشیوں کے بیو پاری محمد رمضان کے گھر اسکے دو ست عاشق علی کا آنا جانا تھا ۔بیوپاری کی بیوی صائمہ بی بی نے شکایت کی کہ وہ بری نظر رکھتا ہے اسلئے اسکا گھر آنا بند کیا جائے ۔
جس کے بعد محمد رمضان کے سسر منیر احمد نے عاشق علی کواپنے داماد کے گھر آنے سے منع کر دیا جس پر عاشق علی مشتعل ہو گیا اور اس کے داماد کے گھر زبر دستی دا خل ہو کر صائمہ بی بی کو پسٹل سے گولی مار کر قتل کر دیااور مزاحمت پر اسکے بیٹے کاشف منہاس کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر کے فرار ہو گیا۔زخمی کاشف منہاس کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا ہے جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ پولیس نورشاہ نے منیر احمد کی مد عیت میں مقدمہ 302 اور 324 ت پ درج کر لیا ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں