ساہیوال، گھر سے بھاگ کر لاہور جانے والے بچے والدین کے حوالے

ساہیوال (بیورورپورٹ)پولیس نے گھر سے بھاگ کر لاہور کی سیر کو جانے والے گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوادیا-تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او اے ڈی شاہین وپولیس ٹیم گشت پر مامور تھی کہ ایک اطلاع پرانہوں نے میلسی سے گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو بحفاظت والدین سے ملوادیا۔ ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی کے مطابق احمد،توحید اور حاکم نام کے تین بچے گھر والوں کو بتائے بغیر نکلے تھے جنہیں انہوں نے بس میں دیکھ کر اتارا تو بچوں نے بتایا کہ وہ گھر سے بھاگ کر لاہور کی سیر جارہے ہیں تو انہوں نے بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت ان کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں