ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کی شاندار کامیابی،539طلبا و طالبات میں سے 404نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ 224سٹوڈنٹس نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے-کامیابی کا تناسب 99.63فیصد رہا -یہ بات پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے ایک ملاقات میں بتائی -انہو ں نے بتایا کہ میٹرک امتحانات 2020میں 297طلبہ نے امتحان دیا جس میں سے 196طلبہ نے اے پلس گریڈ اور 104طلبہ نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے -اسی طرح 242طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 208نے اے پلس گریڈ اور 120نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے – انہو ں نے مزید بتایا کہ سکول کے دو طالبعلموں صبیح الرحمن حیدر اور احمد رضا صفدر نے گیارہ سو میں سے 1085نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن،اقراء شفیق نے 1084نمبروں کے ساتھ دوسری اور ابوبکر نے 1082نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی -انہوں نے مزید بتایا کہ چیچہ وطنی کیمپس سے 118طلبا و طالبات نے میٹرک کے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 77طلبا و طالبات نے اے پلس گریڈ جبکہ 43نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے -کیمپس کی طلبہ ماہ نور نے 1082نمبروں کے ساتھ پہلی اور محمد ابو بکر نے 1077نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی –
