ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے پرخاوند نے مبینہ طورپر بیوی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا‘ قتل کامقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 54/4-R میں ایک خاتون کلثوم بی بی کی شادی 6ماہ قبل فرید کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد اکثرا ن کا گھریلو جھگڑا رہتا تھااور سسرال والے چاہتے تھے کہ کلثوم بی بی کے حق میں جوجائیداد اور طلائی زیورات لکھے گئے ہیں وہ اسے واپس کردے۔خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کا گلادبا کر اسے قتل کردیا ۔پولیس تھانہ نورشاہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔ ورثاء نے الزام عائد کیاہے کہ متوفی کے خاوند فریدنے رات کے وقت گلا دباکر قتل کیاہے۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
