ساہیوال(ایس این این ) پو لیس نور شاہ نے چک50۔جی۔ڈی میں ایک با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار کے ملازم خلاف14سالہ لڑ کی سے زناء کا مقدمہ سات ماہ کی تاخیر سے درج ۔ واقعات کے مطابق سات ماہ قبل اسی چک کے رانجھا کی 14سالہ بیٹی غفوراں کے گھر دا خل ہو کر اسکے بہنوئی محمد عمران نے پسٹل تان کر آبرو لوٹ لی اور فرار ہو گیا۔جب وہ تھانہ نور شاہ فر یاد لیکر گئی تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بلکہ با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار کے ملازم محمد عمران نے تھانہ میں اس کی بہن شکوراں کو طلاق دینے کی دھمکی دے کر واپس گھر بھجوا دیا۔اب آئی جی پنجاب سے فر یاد کی تو پولیس نور شاہ نے سات ماہ بعد مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم ابھی تک گرفتار نہیں کیا
