چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 110،بارہ ایل میں اڑھائی سالہ بچے کو بوری میں ڈال کراغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،پولیس کے مطابق گلستان کالونی کے رہائشی ملزم ابوبکرنے گھر کے باہر گلی میں کھیلتے ہوئے کمسن بچے عبدالمنان کو پکڑ کربوری میں ڈال لیا،ملزم بچے کو اغوا کرکے لیجا رہا تھا کہ بچے کے رونے کی آوازسن کرمقامی لوگوں کو شبہ گزرا جس پر ملزم بھاگ کھڑا ہواتاہم تعاقب کرکے اسے پکڑ لیا گیا اور پٹائی کرکے مغوی بچہ بازیاب کروالیا گیا،ملزم کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ،پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے کہ اغوا کار کا تعلق کسی بردہ فروش گروہ سے ہے یااس نے دشمنی یاتاوان کیلئے بچے کواغوا کیاتھا۔
