ساہیوال(ایس این این)اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے ناقص دودھ بچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے دو دوکانوں کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،سردار سویٹس اور شمع ملک شاپ کو 5،5ہزار روپے جرمانہ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہمراہ مارا،دودھ کی کوالٹی کی چیکنگ جاری رکھی اور دو دوکانوں کو ناقص دودھ فروخت کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا -انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کو کھانے پینے کی ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی –
