ساہیوال(ایس این این)یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سال کے لئے داخلے جاری ہیں جن کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر رکھی گئی ہے -یہ داخلے 4سالہ بی بی اے،بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، اکنامکس،کامرس،انگلش،اپلائیڈ سائیکالوجی،کمپوٹر سائنس، فزکس،کیمسٹری اورسافٹ ویئر انجینئرنگ جبکہ 2سالہ ماسٹرز پروگرام ایم بی اے، اکنامکس، انگلش،اپلائیڈ سائیکالوجی،ایم سی ایس،کیمسٹری،فزکس اور 5سالہ لاء پروگرام میں جاری ہیں -یہ بات یونیورسٹی کے ترجمان مبشر سعید نے ایک پریس ریلیز میں کہی – انہوں نے بتایا کہ داخلہ فارم اورپراسپکٹس یونیورسٹی آفس یا ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں جبکہ پہلی میرٹ لسٹ یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی -ان تما م شعبوں میں مارننگ اور ایوننگ کلاسز میں داخلہ لیا جا سکتا ہے –
