میٹرک کے نتائج ایک بار پھر تاخیر کا شکار

ساہیوال(ایس این این) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ساہیوال سمیت پنجاب کے بورڈز نے میٹرک کے نتائج کی نتائج کی تاریخ دوسری بار تبدیل کر دی۔تعلیمی بورڈز میٹر ک اور انٹر کے نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ پر نہیں کر سکیں گے۔پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے قبل ازیں 14 ستمبر کومیٹرک کے نتائج کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بعد ازاں تاریخ تبدیل کر کے 18 ستمبر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رزلٹ مکمل تیار ہے تاہم وزیر اعلیٰ نے رزلٹ جاری کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے جس بنا پر نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔ بورڈ ذرائع کے مطابق اب میٹرک کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کسی تاریخ کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں