ساہیوال، نجی ہاسٹل میں طالب علم کی خودکشی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں تھانہ سٹی کے علاقہ جہاز گراؤنڈ میں ٹیکنالوجی کالج کےطالبعلم نے خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والا طالب علم طاہر ٹیکنالوجی کالج میں پڑھتا تھا اور اس کا تعلق دیپالپور سے تھا. آج صبح اس کی لاش نجی ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی.
مبینہ طور پراس نے پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی کی۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں