ساہیوال(ایس این این )تقسیم ہند سے قبل تعمیر شدہ مکان کی دیوار میں سے 1939 میں ہاتھ سے لکھی گئی کلاس ششم کے ایک طالب علم کی چھٹی کی درخواست نکل آئی۔جس کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی معروف سیاسی شخصیت رانا سعید ناجی کے گھر کی ایک دیوار کو حالیہ بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا۔ دیوار کو دوبارہ تعمیر کے لیے گرایا گیا تو اس میں سے کاپی کا ایک صفحہ برآمد ہوا
جس پر کلاس ششم کے ایک طالب علم راج سنگھ ولد رتن سنگھ نے ہاتھ سے چھٹی کی درخواست لکھی ہوئی تھی۔ چھٹی کی درخواست ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کے نام لکھی گئی ہے اور جس پر 29 جون 1939ء کی تاریخ درج ہے۔ اس تاریخی دستاویز کے ملنے پر علمی و تحقیقی شخصیات اور عام شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے
