ساہیوال (ایس این این ) 3نامعلوم ڈاکوئوں نے کیری ڈبہ نہ روکنے پر فائرنگ کرکے گوجرانوالہ کے شہری کو زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گو جرانوالہ کا رہائشی 35سالہ محمدعمران کیری ڈبہ نمبری 1976/LEDپر گوجرانوالہ سے ماچھی وال جارہا تھا کہ ساہیوال عارفوالا روڈ پر تھانہ کمیر کی حدود میں 115/9-Lموڑ پر 3نامعلوم ڈاکوئوں نے کیری ڈبہ کو رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائر کرکے محمدعمران کو زخمی کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی ۔ ریسکیو 1122نے زخمی نوجوان کو طبی امداد دی ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
