ساہیوال، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ساہیوال(بیورورپورٹ) فریدٹاؤن ساہیوال کی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،ساتھی فرارہوگیا،ڈاکوکیری ڈبہ روک کرواردات کررہے تھے-گزشتہ روزپیرکی اللصبح جی ٹی روڈ چک نمبر138/9-Lکے قریب تین ڈاکوکیری ڈبہ روک کرواردات کررہے تھے-اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کرفائرکھول دیااورموٹرسائیکل پرفرارہوگئے پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے چک نمبر92/6-Rساہیوال کے قریب ڈاکوؤں کوگھیرلیا-ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل پھینک کر پولیس پرسیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے بھی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 2ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ ایک فرارہوگیا-ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمدکرلیاگیا-ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہوئی ہے-ترجمان پولیس نے بتایاکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری جسے جلد گرفتارکرلیاجائیگا-ڈی پی اوسمیت متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے-ڈی پی اونے عوام کے نام پیغام میں کہاکہ ساہیوال میں امن وامان کاقیام اورشہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر ساہیوال پولیس کا ہر جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیرڈاکوؤں کے سامنے سینہ سپرہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں