چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ‌پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این) جی ٹی روڈ پر چک 137۔بارہ۔ایل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے ایک ہی خاندان کے تین مو ٹر سائیکل سوار افراد کو کچل دیا۔تینوں جاں بحق ہوگئے ۔واقعات کے مطابق داد فتیانہ سے موٹرسائیکل پر غلام مر تضیٰ کا بیٹا طلحہ مر تضیٰ اپنی پھو پھی کنیز فاطمہ اور اسکی بیٹی ندا کو لیکر نادرا آفس شناختی کارڈ بنوانے جا رہے تھے کہ موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا ۔جس سے تینوںمو قع پر ہی جاں بحق ہوگئے ٹرالر ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا ۔پولیس صدر نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال شفٹ کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں