ساہیوال، مختلف علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت

ساہیوال(ایس این این)ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز اور ضلعی انتظامیہ کی منظوری حاصل کئے بغیر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی،ضلعی افسرسول ڈیفنس کاعملہ منتھلیاں لیکرمخبریاں کرنے لگا.اس وقت ساہیوال شہراورگردونواح چک نمبر90/9ایل،ہیوٹ فیکٹری،بلے والاچوک ودیگرعلاقوں میں غیرقانونی طور پر منی پٹرول پمپس ایجنسیاں زورشورسے شہریوں کوناقص ایرانی تیل فروخت کرنے میں مصروف ہیں -اس بابت سول ڈیفنس افسرفریحہ جعفرکومتعددبارشکایات حتیٰ کہ تحریری درخواست بھی دی گئی لیکن تاحال غیرقانونی کام کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے-اگرکبھی کوئی افسرساتھ لیکر کاروائی کیلئے نکلے توعملہ سول ڈیفنس متعلقہ دکانداروں کو دکانیں بندکرنے کاکہہ دیتاہے۔بعض پٹرول پمپس پراین اوسی کی بھی عددستیابی ہے-شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/کنٹرولرسول ڈیفنس بابربشیرسے نوٹس لیتے ہوئے گنجان آبادعلاقوں سے پٹرول پمپ،آئل ایجنسیاں فوری ختم کرانے کامطالبہ کیاہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں