ساہیوال، 1 کروڑ 80 لاکھ غبن کرنے والا سابق ایکسین گرفتار

ساہیوال(ایس این این ) انٹی کر پشن ساہیوال نے ایک کروڑ 80لاکھ روپے کے غبن کے دو مقدمات کے اشتہاری مجرم سابق ایکسین لوکل گو رنمنٹ عثمان لاشاری کو آج گرفتار کر لیا۔انٹی کر پشن ساہیوال نے دوران انکوائری پایا کہ تر قیاتی بجٹ 2019-20کے دو چکوک46۔جی۔ڈی اور 82۔فائیو۔ایل کی دو سڑکوں کی تعمیر کے ایک کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کیے لیکن کروڑ روپے کی رقم ایکسین عثمان لاشاری ،ڈویژنل اکائونٹس آفیسر ممتاز بھٹی،سب انجئنیرمبین شاہد اورٹھیکیدار آفتاب احمد نے مبینہ طور پر رقم خرد برد کر لی۔جس پر 27جولائی کو ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکیداروں کی سیکیورٹی کے سر کاری اکاؤنٹ سے 80لاکھ روپے خرد برد کر نے کے الزام میں 26۔اگست2020کو ایکسین عثمان لاشاری اور ٹھیکیدار آفتاب احمد کے خلاف دونوں کا غبن کا مر تکب پا کر مقدمہ 409ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کیا تھا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر غضنفر طفیل نے عدالت سے ملزموں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کروائے تو مجرم مفرور ہوگئے جس پر اشتہاری قرارد ے دیا گیا اور عثمان لاشاری سابق ایکسین کو چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں