ساہیوال، لو میرج کرنے والی لڑکی پراسرارانداز میں جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) اللہ تو کل کالونی میں لو میرج کر نے والی نوجوان 20سالہ لڑکی نذیراں اریبہ کی پراسرار ہلاکت۔پولیس تھانہ سٹی نے نذیراں اریبہ کی لاش ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور لاش کے چند اجزاء کیمیکل کیلئے بھیج دئے ہیں۔چک98۔ای۔بی شیخ فاضل کے محمد حنیف کی بیٹی نذیراں اریبہ20سالہ نے والدین سے بغاوت کر کے لو میرج کر لی اور اللہ تو کل کالونی میں اپنے خاوند کے ساتھ رہا ئش رکھ لی۔جہاں گز شتہ رات پراسرار حالت میں مر دہ پائی گئی۔متوفیہ کے باپ محمد حنیف باپ نے الزام لگایا ہے کہ متوفیہ اب والدین کے پاس آنا چا ہتی تھی اسلئے اسکے خاوند نے زہر دے کر ہلاک کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں