ساہیوال، نوجوان وکیل کو لوٹنے والے 2 ڈاکو گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)نوجوان وکیل سے چارڈاکو125موٹرسائیکل وقیمتی اشیاء چھین کرفرار،نورشاہ پولیس نے موٹرسائیکل برآمد کرکے2ڈاکوؤں کو دھرلیا،مقدمہ درج -مہرعلی رضوان سنپال ایڈووکیٹ ساہیوال شہرسے واپس اپنے گھرموضع بوتھنہ جارہے تھے کہ عثمان پولٹری فارم چکی مظفرشاہ کے قریب دونامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیاجبکہ دوموٹرسائیکل سوارڈاکوکوراپ کیلئے تھوڑی دورکھڑے رہے -ڈاکوؤں نے وکیل سے 125ہنڈاموٹرسائیکل نمبرSLM-19-2652،نقدی چالیس ہزارروپے،دستی گھڑی،طلائی انگوٹھی اورہیلمٹ کل مالیتی 1لاکھ94ہزار روپے زبردستی چھین لیے اورفرارہوگئے-وکیل نے ریسکیو15پراطلاع کی توپولیس موقع پر پہنچ گئی-ڈاکوؤں کاتعاقب کیاگیااورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی-پولیس نے 2ڈاکوؤں کوگرفتارکرکے 4ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں