ساہیوال، بنک سے رقم نکلوانے والی خاتون لٹ گئی

ساہیوال(ایس این این ) 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشہ میں جانے والی خاتون سے ایک لاکھ 5ہزار روپے کی نقدی چھین لی ‘خاتون بنک سے رقم لیکر گائوں واپس جارہی تھی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 97/6-R کی رہائشی خاتون عابدہ بی بی جوگی چوک کے قریب ایک بنک سے رقم نکلواکر رکشہ پر اپنے گھرواپس جارہی تھی کہ اولڈ ہڑپہ پر ایک کولڈ سٹوریج کے قریب2نامعلوم بلا نمبری موٹرسائیکل125پر سوار ڈاکوؤں نے رکشہ کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور خاتون سے ایک لاکھ5ہزارروپے نقدی چھین لی اور فرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن اطلاع ملنے پر پہنچی اور ضروری کارروائی شروع کردی تا حال ڈاکوؤں کاکوئی سراغ نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں