ساہیوال، پرانی دشمنی پر فریقین میں تصادم، 2 زخمی

ساہیوال(ایس این این ) پرانی دشمنی کی رنجش پر دوفریقین میں تصادم ‘ ایک خاتون سمیت 2افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق نواحی گائوں 131/9-L کے رہائشی 2فریقین ابرار اورفرحان وغیرہ میں پرانی رنجش چلی آرہی تھی جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں دوبارہ تصادم ہوا اورفائرنگ کے نتیجہ میں فرحان اور بابرہ کی ٹانگوں میں فائرلگنے سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں