ساہیوال، فیصل ٹاؤن میں نوجوان مزدور کی خود کشی

ساہیوال (ایس این این) نوجوان مزدور نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں واقع فیصل ٹاؤن میں ایک نوجوان مزدور سرفراز مسیح ایک گھر میں مزدوری کررہاتھا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر مذکورہ مزدور نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں