ساہیوال، بابر بشیر نئے ڈپٹی کمشنر تعینات

ساہیوال(ایس این این) بابر بشیر ساہیوال کے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات. حکومت پنجاب نے سابق ڈی سی ذیشان جاوید کے تبادلے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو ڈی سی ساہیوال کا اضافی چارج سونپ رکھا تھا. لیہ میں بطور ڈی سی کام کرنے والے بابر بشیر کو اب ڈی سی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے. وہ کل سے اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں‌گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں