ساہیوال (ایس این این ) سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کرنے والی3ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق3نوجوانوں محمد عثمان ،محمد ذیشان اور زوہیب خان نے اسلحہ کے ساتھ فوٹوز بنواکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں جس کے بعد پولیس کمیر نے تینوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2پسٹل 30بور اور ایک رائفل سیون ایم ایم برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ کمیر آصف نواز کاکہناتھا کہ سوشل میڈیاپر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو کوئی رعائت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
