ساہیوال(ایس این این ) سینٹرل جیل ساہیوال میں عمر قید کے قیدی 70سالہ صوفی مرید احمد کی ہلاکت ۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ارم چو ہدری نے جو ڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق2مارچ2013کو ماچھی سنگھ قبولہ کے صوفی مرید احمد جعلی پیر نے مذہبی جذبات مجروح کئے اور قر آنی آیات کی بے حر متی کے الزامات کے بعد مقدمہ 295/Bت پ درج کر کے پولیس قبولہ نے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پاک پتن نے صوفی مرید احمد کو جرم ثابت ہونے پر 26جنوری2016 کو عمرقید سخت کی سزا سنائی تھی اورمجرم سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا تھا کہ گز شتہ روز اچانک بے ہوش ہو کر گرپڑا اور بعد ازاں جاں بحق ہو گیا۔
پولیس سول لائن نے قیدی صوفی مرید احمد کی لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال سے کر وا کر متوفی کی لاش ورثاء کے سپرد کر دی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیشن جج کے حکم پر قیدی کی موت کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
