ساہیوال(ایس این این) نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق محلہ نور پارک کے قریب رات کے وقت نامعلوم شخص ریلوے پٹری عبور کر رہاتھا کہ لاہور سے ساہیوال آنے والی کراچی ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ریلوے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہونے اسے لاوارث قرار دیکر ایدھی سنٹر کے حوالے کردی اور ایدھی سنٹر نے شہرخموشاں ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے قبرستان ماہی شاہ میں سپرد خاک کردی۔
